17 دسمبر 2013 - 20:30
پاکستان، مذاکرات سے طالبان کا انکار

پاکستان میں اس ملک کی قومی سلامتی کی کمیٹی کی جانب سے طالبان گروہ کے ساتھ مذاکرات شرو‏ع کئے جانے کے اعلان حمایت کے بعد طالبان گروہ نے حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا۔

ابنا: پاکستان کے گروہ طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ طالبان گروہ، حکومت پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے خلاف ہے۔ طالبان گروہ کے اس ترجمان نے خبردار بھی کیا کہ طالبان کے خلاف پاکستان کی سیکیورٹی فورسیز اور یا فوجی کے آپریشن کی صورت میں جوابی کاروائی کی جائیگی۔اس سے قبل پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے طالبان گروہ کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ امن کے عمل سے اگر بات آگے نہیں بڑھی تو طالبان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائیگا۔پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی دارالحکومت اسلام آباد میں نامہ نگاروں سےگفتگو میں کہا تھا کہ طالبان گروہ کے ساتھ مذاکرات، حکومت پاکستان کی نئی سیکیورٹی پالیسی میں خاص اہمت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف حلقے، حکومت اسلام آباد اور گروہ طالبان کے درمیان مذاکرات کے آغاز میں پیش آنے والے تمام مسائل کا ذمہ دار، امریکہ کو قرار دیتے ہیں جس نے اپنے جاری ڈرون حملوں سے، کہ جن میں پاکستانی طالبان کا سابق لیڈر حکیم اللہ محسود بھی ماراگيا ہے، امن کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی اسے سبوتاژ کردیا۔

.......

/169